سبق یاد کرنے کا طریقہ

1۔ اپنے تمام تعلیمی کام یا سرگرمیوں کا آغاز تعوّذ، تسمیہ اور درود شریف سے کریں۔

رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا(اے اللہ میرے علم میں اضافہ فرما) اس دعا کو ضرور پڑھا کریں۔

3۔ کوئی بھی سبق ہو اس کو ایک بار مکمل پڑھیں۔

4۔ دوسری بار پہلے کی نسبت مذید غور و فکر سے پڑھیں، یقیناً اپ آپ اس سبق کو دیکھ کر روانی سے پڑھنے کے قابل ہوجائیں گے۔

5۔ سبق کو اپنی مادری زبان میں اور کہانی کی صورت میں ڈھالیں۔

6۔ یقیناً آپ کو سبق اپنی زبان میں یاد کرنا آسان ہوگا اور جلدی سے یاد بھی ہوجائے گا۔

7۔ پھر سبق کو اسی زبان میں ڈھالنے کی کوشش کریں جس میں لکھا ہوا ہے۔

8۔ سبق یاد ہوجانے کے بعد یاد کیا گیا سبق بار بار پڑھیں۔

9۔ ابتدا میں سبق تھوڑا یاد کریں اور پھر زیادہ یاد کرنے کی کوشش کریں۔

10۔ آسان سبق کو پہلے یاد کریں بعد میں مشکل سبق۔

11۔ سبق یاد کرنے سے پہلے سوال کو بار بار پڑھیں تاکہ جواب تک رسائی کے لیے آسانی ہو۔

12۔ نیا سبق یاد کرنے سے پہلے سابقہ سبق کو دہرائیں۔

13۔ دوسروں کے ساتھ سبق کے متعلق تبادلہ خیال کریں۔

14۔ سبق کو یاد کرنے وقت یہ بات ذہن میں رکھیں کہ میں نے اس سبق کو اتنا یاد کرنا ہے کہ بھولنے نہ پائے تکہ کسی بھی وقت سنایا جاسکے یا لکھا جاسکے۔

15۔ سبق کو یاد کرتے وقت ساری توجہ سبق پر مرکوز ہو۔

16۔ سبق زیادہ ہے یا مشکل ہے یہ تصور ذہن سے مکمل نکا ل دیں۔

17۔ آج کا کام کل پر مت چھوڑیں بلکہ روزانہ کا کام روزانہ کی بنیاد پر یاد کریں۔

واللہ الموفق

شیئر کریں

رائے

فہرست

اپڈیٹ شدہ

اشتراک کریں

سبسکرائب کریں

نئے اپڈیٹس بارے معلومات حاصل کریں۔ اپنا ای میل ایڈریس درج کریں اور سبسکرائب بٹن دبائیں۔ شکریہ

سوشل میڈیا

مشہور مدارس