جامعہ فاروقیہ کراچی اعلان داخلہ 2024 و طریقہ کار

تاریخ داخلہ برائے جدید و قدیم طلباء کرام

جامعہ فاروقیہ کراچی میں سال 46-1445 قدیم وجدید طلبہ کرام کے لیے تمام درجات بشمول تخصصات میں داخلوں کا آغاز 16 اپریل 2024ء بروز منگل سے ہو گا۔

جدید طلبہ کا داخلہ
7 شوال المکرم 1445ھ بروزمنگل تا 13 شوال المکرم 1445ھ بروز پیر بمطابق 16 اپریل 2024 ء تا 22 اپریل 2024 ء۔

قدیم طلبہ کی آمد کی آخری تاریخ 11 شوال 1445ھ ہے۔

جدید طلبہ کے لیے ضروری دستاویزات ۔ ایک عدد تازہ تصویر، اصلی شناختی کارڈ ، 18 سال سے کم عمر کے لیے نادرا کاب فارم یا برتھ سرٹیفکیٹ مع والد کے شناختی کارڈ کی کاپی ہمراہ لائیں اور سابقہ درجہ کے کشف الدرجات

برائے اولی

 میٹرک کا اصل سرٹیفیکیٹ ، یا اصل مارک شیٹ بمع فوٹو کاپی ہمراہ لانا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ درجہ اولی میں داخلے کے لئے میٹرک پاس ہو نا شرط ہے۔

 

برائے ثانیہ تا تخصصات

مطلوبہ کوائف کے ساتھ ضروری ہے کہ وفاقی درجات میں ممتاز / جید جدا تقدیر کے ساتھ پاس ہو۔
کشف الدرجات ( وفاق المدارس) کی فوٹو کاپی۔
غیر وفاقی درجات والے طلباء سابقہ مدرسے کا تصدیق نامہ ضرور ہمراہ لائیں۔

نوٹ: درجہ سابعہ اور دورہ حدیث کے داخلہ امتحانات تحریری ہوں گے۔ جس کی تاریخ 11 شوال اور 14 شوال ہے ، اور باقی تمام درجات کے داخلہ امتحانات تقریری ہوں گے۔

 

دو سالہ تخصص فی الفقہ والافتاء

نمایاں خصوصیات

فتوی نویسی کی عملی مشق۔ مطالعہ کے لیے سازگار ماحول۔ تخریج وتحقیق کی عملی مشق۔ علم میراث کی عملی مشق ۔ فلکیات۔ تخریج اوقات صلاة۔ تخریج سمت قبلہ ۔ رویت ہلال۔ کتب فقہ کا تعارف اور ان سے استفادہ کا طریقہ۔ کمپیوٹر کلاس / خوشخطی

قواعد وضوابط

  • داخلہ کے لیے صرف وہ طلبہ درخواست دیں جو دورہ حدیث کے امتحان میں ممتاز یا جید جدا میں کامیاب ہوں۔
  • داخلہ کے لیے امیدوار طلبہ سے تقریری و تحریری امتحان لیا جائے گا۔
  • تحریری امتحان میں سلیقہ تحریر، مضمون نویسی کو خاص طور پر مد نظر رکھا جائے گا۔
  • امتحان کے ساتھ جائزہ بھی ہوگا اور داخلہ اسی پر موقوف ہوگا۔
  • دوران تعلیم دار الافتاء سے متعلق قواعد وضوابط اور اوقات کی پابندی لازمی ہوگی اور بیرون جامعہ امامت ، مؤذنی اور تدریس کی اجازت نہیں ہوگی۔

درخواست 07 شوال المکرم 1445 سے جمع کروائی جاسکتی ہے۔

 

 

ایک سالہ تخصص فی الحديث

خصوصیات
حفظ حدیث۔ وفيات المحد ثین۔ علم مصطلح الحدیث۔ فن جرح و تعدیل۔ تخریج احادیث۔ موضوع (من گھڑت) احادیث کی معرفت۔  تحقیق مخطوطات۔ اردو عربی مقالہ نویسی۔ کمپیوٹر کلاس / خوشخطی۔

قواعد و ضوابط

  1.  داخلہ کے لیے صرف وہ طلبہ درخواست دیں جو دورہ حدیث کے امتحان میں ممتاز یا جید جدا میں کامیاب ہوں۔
  2. داخلہ کے لیے امیدوار طلبہ سے تقریری و تحریری امتحان لیا جائے گا۔
  3. تحریری امتحان میں سلیقہ تحریر و مضمون نویسی کو خاص طور پر مد نظر رکھا جائے گا۔
  4. امتحان کے ساتھ جائزہ بھی ہوگا اور داخلہ اسی پر موقوف ہوگا۔
  5. دوران تعلیم دار الافتاء سے متعلق قواعد وضوابط اور اوقات کی پابندی لازمی ہوگی اور بیرون جامعہ امامت ، مؤذنی اور تدریس کی اجازت نہیں ہوگی۔

درخواست 07 شوال المکرم 1445 سے جمع کروائی جاسکتی ہے۔

 

فاروقیہ سکول سسٹم

تاریخ داخلہ برائے جدید طلبہ کرام 7 شوال المکرم 1445ھ بروز منگل تا 13 شوال المکرم 1445ھ بروز پیر بمطابق 16 اپریل 2024 تا 22 اپریل 2024

کوائف برائے داخلہ

  1. امیدوار کی دو عد د پاسپورٹ سائز تازہ تصاویر۔
  2. پیدائشی سرٹیفکیٹ یا ” ب ” فارم کی فوٹو کاپی۔
  3. والد یا سر پرست کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی۔

شرائط

  • ساتویں جماعت کے لیے کم از کم عمر 11 سال اور زیادہ سے زیادہ 14 سال ہو۔

نوٹ: جدید داخلے صرف ساتویں کلاس میں ہوں گے۔

 

شعبہ حفظ و گردان
جامعہ فاروقیہ کراچی فیز 2

نئے داخلوں کے متعلق ضروری گزارشات

  • عمر 12 سال سے زائد نہ ہو۔
  • ناظرہ قرآن پختہ ہو۔
  • پرائمری پاس یا پرائمری استعداد کا ہو۔
  • داخلہ امتحان کی بنیاد پر ہو گا۔
  • داخلہ صرف غیر رہائشی ہے۔
  • آمد و رفت کا انتظام سرپرست کی ذمہ داری ہوگی

آغاز داخلہ 11 شوال المکرم 1445ھ . بروز ہفتہ بمطابق 20 اپریل 2024 ء
اوقات کار: صبح 9 بجے تا 12 بجے اور ظہر تا عصر

شیئر کریں

رائے

فہرست

اپڈیٹ شدہ

اشتراک کریں

سبسکرائب کریں

نئے اپڈیٹس بارے معلومات حاصل کریں۔ اپنا ای میل ایڈریس درج کریں اور سبسکرائب بٹن دبائیں۔ شکریہ

سوشل میڈیا

مشہور مدارس