جدید داخلوں سے متعلق اہم ہدایات
آن لائن داخلے کے لئے یہاں کلک / ٹیپ کریں
- نئے تعلیمی ۔ سال بابت ۴۶ – ۱۴۴۵ ھ سے جدید داخلے کے نظام کو طلبہ کی سہولت کی خاطر آن لائن کیا جا رہا ہے، درخواست برائے شرکت امتحان داخلہ کی تقسیم کا عمل بذریعہ ویب سائٹ مورخہ ۱۰ رمضان المبارک ۱۴۴۵ ھ سے شروع ہو رہا ہے۔
- تقسیم درخواست برائے شرکت امتحان داخلہ بذریعہ ویب سائٹ کا یہ نظام مورخہ ۵ شوال المکرم ۱۴۴۵ ھ تک جاری رہے گا۔ جدید داخلے کے امید وار طلبہ اس کا خاص خیال رکھیں کہ ۵ شوال کے بعد تقسیم درخواست کا عمل جاری نہیں رہے گا۔
- ہر جماعت کے لئے تقسیم درخواست برائے شرکت امتحان کی تعداد محدود متعین ہے، متعینہ تعداد پوری ہونے پر ۵ شوال المکرم سے پہلے بھی نظام تقسیم موقوف کیا جا سکتا ہے۔
- درخواست برائے شرکت امتحان داخلہ کے تمام کالم سوچ سمجھ کر صحیح پر کریں۔
- فارم میں مطلوبہ جماعت، اپنا نام، ولدیت، تاریخ ولادت ، سکونت ، ڈاکخانہ، تھانہ ضلع صوبہ، پن کوڈ اور سر پرست کی تفصیلات درست درج کریں ، ساتھ ہی اپنا حالیہ پاسپورٹ سائز فوٹو اور سرکاری کاغذات (آدھار کارڈ، ووٹر آئی ڈی کارڈ، پاسپورٹ ، ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ ) میں سے کسی ایک آئی ڈی کی دونوں جانب سے صاف تصویر فارم کے ساتھ داخل کریں۔
- مذکورہ بالا تمام تفصیلات کی خانہ پری کے بعد آپ Submit کے آپشن پر کلک کریں اور فارم کی فیس 300 روپئے بذریعہ آن لائن جمع کریں۔
- ادارہ کو فارم فیس موصول ہونے کے بعد آپ کو اجازت نامہ برائے شرکت امتحان داخلہ موصول ہوگا ، آپ اسے محفوظ کر لیں۔
- شرکت امتحان داخلہ کے لئے آپ کے پاس اس اجازت نامہ کا ہونا ضروری ہوگا بغیر اجازت نامہ کے شرکت امتحان داخلہ کی قطعاً اجازت نہیں ہوگی ۔
- واضح رہے کہ فارم میں اپنی تمام تفصیلات درست لکھیں ، فارم میں دی گئی تفصیلات کے غلط پائے جانے یا تصویر میں فرق محسوس کئے جانے کی صورت میں امتحان داخلہ میں شرکت کی قطعاً اجازت نہیں ہوگی ۔ نیز آئندہ فارم میں دی گئی ان تفصیلات میں کسی طرح کی ترمیم ، اضافہ یا تخفیف بھی نہیں ہو سکے گی۔ بہتر ہوگا کہ سرکاری کا غذات کے مطابق اس کے مندرجات پر کریں۔
- اپنی تاریخ ولادت بالکل درست رکھیں، کارپوریشن، نگر پالیکا، گرام پنچایت کی مصدقہ تحریر کے مطابق اپنی تاریخ ولادت کا اندراج کریں۔ بعد فراغت جو سند دی جائے گی اس میں یہی نام، ولدیت، پتہ اور تاریخ ولادت درج ہوگی ، اس میں کسی طرح کی تبدیلی ممکن نہ ہو گی۔
- ادارہ کی ویب سائٹ یا دفتر تعلیمات سے قواعد داخلہ حاصل کر لیں اور مکمل قواعد داخلہ کو نہایت توجہ سے پڑھیں۔
- امتحان اور امتحان کی نشستوں کی تفصیلات ادارہ بروقت نشر کرے گا، آپ ادارہ کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات اور ہدایات کی جانب متوجہ رہیں اور جاری کی گئیں تفصیلات کے مطابق ہی شریک امتحان ہوں ، معمولی تساہلی بھی کہیں آپ کے لئے باعث نقصان نہ ہو۔
- آن لائن فارم پری میں دشواری کی صورت میں آپ مذکورہ ایام میں دفتر تعلیمات سے رجوع کر سکتے ہیں، علاوہ ازیں مزید معلومات کے لئے دفتر کے اوقات ( صبح آٹھ بجے تا دو پہر دو بجے تک ) درج ذیل نمبرات پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
8439612767 9557818648 8171112821
امتحان داخلہ کے لئے کتب ممتحنہ کی تفصیلات حسب ذیل ہیں
تکمیل افتاء
دارالعلوم وقف کے جو فارغ طلبہ آئندہ تعلیمی سال ۴۶-۱۴۴۵ ھ میں شعبہ افتاء میں داخلہ لینا چاہتے ہیں وہ اس کا دھیان رکھیں کہ شعبہ افتاء میں داخلہ کی درخواستیں انہیں طلبہ کی قبول کی جائیں گی جنہوں نے دورہ حدیث شریف کے سالانہ امتحان میں کم از کم 80 فیصد اوسط حاصل کیا ہو، اگر کسی کا سالانہ امتحان کا اوسط کم ہوگا تو اس کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ جن کی درخواستیں ضابطہ کے مطابق ہوں گی ان کا ہدایہ اولین اور نور الانوار کا تحریری امتحان ۱۷ شوال المکرم ۱۴۴۵ ھ کو منعقد ہوگا۔ درخواست داخلہ ۱۵ شوال ۱۴۴۵ھ تک ہی جمع کی جائے گی ، اس کے بعد کوئی
درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔
تخصص فی الافتاء ( سال دوم )
تخصص فی الافتاء تکمیل افتاء کا سال دوم ہے، اس شعبہ کے لئے تکمیل افتاء ( سال اول) کے چار ممتاز طلبہ درخواست برائے داخلہ داخل کرنے کے مجاز ہوں گے جن میں سے دو طلبہ کا بذریعہ انٹرویو داخلہ لیا جائے گا، نیز درخواست برائے داخلہ کے ہمراہ تکمیل افتاء سال اول کی تمرین کی کاپی بھی دفتر تعلیمات میں جمع کرنی ہوگی ، اس شعبہ میں داخلہ کے لئے دیگر ترجیحات کے ساتھ تمرین فتاوی کی کاپی امتیازی ہونا بھی ضروری ہے، تمرین فتاوی کی کاپی کی مکمل جانچ اور انٹرویو میں کامیابی کی شرط کی بنیاد پر تخصص فی الافتاء ( سال دوم ) کے لئے داخلہ منظور ہو سکے گا۔ اس شعبہ کے لئے درخواست برائے داخلہ داخل کرنے کی آخری تاریخ ۱۵ شوال المکرم ۱۴۴۵ ھ ہے، اس کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی ۔ جب کہ تقریری امتحان مؤرخہ ۷ ا شوال المکرم ۱۴۴۵ ھ کو منعقد کیا جائے گا۔
شعبہ تدريب فی التدریس
شعبہ تدريب في التدریس کیلئے دار العلوم وقف دیوبند کے دورۂ حدیث شریف اور دیگر تخصصات و تکمیلات کے وہ متصل الدراسہ فضلاء درخواست داخل کرنے کے مجاز ہوں گے، جنہوں نے اعلی و معیاری نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہوں اور دوران تعلیم ان کی اخلاقی کیفیت قابل اطمینان رہی ہو، اس شعبہ میں داخلہ کیلئے بعد اجرائے نتائج امتحان سالانہ تا ۲۰ رمضان المبارک ۱۴۴۵ و درخواست برائے شرکت امتحان داخلہ داخل کی جاسکتی ہے، سال رواں درخواست دہندگان میں سے ایک لائق و فاق فاضل کا بذریعہ انٹرویو مرحلہ وار انتخاب عمل میں آئے گا۔ مرحلہ اولی یعنی سال اول میں عمدہ و مثبت کار کردگی کی بناء پر ہی مرحلہ تانیہ یعنی سال دوم کے لئے ترقی عمل میں آئے گی ۔ اس دورانیہ میں منتخب فاضل کو منجانب ادارہ معقول وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ اس شعبہ میں داخلہ کے مجاز و متمنی افراد کا نحومیر، ہدایۃ النحو، کافیہ، علم الصیغہ ، شرح تہذیب ، قدوری ، کنز الدقائق، قطبی ، گلستاں کا تقریری امتحان مؤرخہ ۱۵ شوال المکرم ۱۴۴۵ ھ کو ہو گا، ان کتب کی جانچ کے علاوہ مجموعی استعداد کو بھی میزان اختبار پر لایا جائے گا۔
حجۃ الاسلام اکیڈمی
شعبہ بحث و تحقیق حجۃ الاسلام اکیڈمی میں داخلہ کے خواہش مند طلبہ اس کا دھیان رکھیں کہ انہیں طلبہ کی درخواست قبول کی جائیں گی جنہوں نے دورہ حدیث شریف کے سالانہ امتحان میں اعلیٰ نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہو، اگر کسی کا سالانہ امتحان کا اوسط کم ہو گا تو اس کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ جن کی درخواستیں ضابطہ کے مطابق ہوں گی ان کا تحریری امتحان ۲۶ رشوال المکرم ۱۴۴۵ ھ کو ہوگا ۔
درخواست داخلہ ۲۵ شوال ۱۴۴۵ ھ تک جمع کی جائے گی ، اس کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں ہوگی۔
شعبہ انگریزی
شعبہ انگریزی کے داخلہ امتحان میں شرکت کیلئے کسی بھی ادارہ سے دورہ حدیث شریف میں اعلیٰ نمبرات سے کامیابی حاصل کرنا شرط ہے، اگر کسی کتاب میں اوسط کم ہوگا تو اس کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی ۔ جن کی درخواستیں ضابطہ کے مطابق ہوں گی ان کا تحریری امتحان ۲۱ شوال المکرم ۱۴۴۵ھ کو منعقد ہوگا ۔ تحریری امتحان میں کامیاب طلبہ تقریری امتحان میں شرکت کے مجاز ہوں گے اور دونوں امتحان میں کامیاب طلبہ کا داخلہ
برائے شعبہ انگریزی منظور کیا جائے گا۔
درخواست داخلہ ۱۹ شوال ۱۴۴۵ ھ تک ہی جمع کی جائے گی، اس کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔
نوٹ: تقریری امتحان ۲۴ شوال کو صبح ۸ بجے لائبریری حجتہ الاسلام اکیڈمی میں منعقد ہوگا۔
تکمیل تفسیر
دار العلوم وقف کے جو فارغ طلبہ آئندہ تعلیمی سال ۴۶-۱۴۴۵ ھ میں تکمیل تفسیر میں داخلہ لینا چاہتے ہیں وہ اس کا دھیان رکھیں کہ تکمیل تفسیر میں داخلہ کی درخواستیں انہیں طلبہ کی قبول کی جائیں گی جنہوں نے دورۂ حدیث شریف کے سالانہ امتحان میں کم از کم 65 فیصد اوسط حاصل کیا ہو، اگر کسی کا سالانہ امتحان کا اوسط کم ہوگا تو اس کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ جن کی درخواستیں ضابطہ کے مطابق ہوں گی ان کا جلالین شریف اور الفوز الکبیر کا تحریری امتحان ۲۱ شوال المکرم ۱۴۴۵ ھ کو منعقد ہوگا۔
درخواست داخلہ ۱۹ شوال ۱۴۴۵ھ تک ہی جمع کی جائے گی ، اس کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔
تکمیل ادب
دار العلوم وقف کے جو فارغ طلبہ آئندہ تعلیمی سال ۴۶-۱۴۴۵ ھ میں تکمیل ادب میں داخلہ لینا چاہتے ہیں وہ اس کا دھیان رکھیں کہ تکمیل ادب میں داخلہ کی درخواستیں انہیں طلبہ کی قبول کی جائیں گی جنہوں نے دورہ حدیث شریف کے سالانہ امتحان میں کم از کم 70 فیصد اوسط حاصل کیا ہو ، اگر کسی کا سالانہ امتحان کا اوسط کم ہو گا تو اس کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ جن کی درخواستیں ضابطہ کے مطابق ہوں گی ان کا تحریری امتحان ۱۷ شوال المکرم ۱۴۴۵ھ کو ہو گا۔ تحریری امتحان میں کامیاب طلبہ کا تقریری امتحان ہوگا ، دونوں امتحان میں کامیاب طلبہ تکمیل ادب میں داخلہ کے مستحق قرار پائیں گے۔
درخواست داخلہ ۱۵ شوال ۱۴۴۵ ھ تک ہی جمع کی جائے گی، اس کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔
درخواست شرکت امتحان کے لئے
مزید اہم ہدایات
جدید داخلہ کیلئے منتخب ہونے کے بعد منتخب شدہ طلبہ کیلئے چند دستاویز پیش کرنا لازمی ہے جن کی تفصیلات ادارہ کی جانب سے جاری لائحہ عمل سے بعینہ نقل کی جارہی ہیں، واضح رہے کہ مطلوبہ تمام دستاویز کو ادارہ ایل آئی یو کے ذریعہ حسب معمول جانچ کرائے گا محکمہ کی جانب سے دستاویز کی توثیق کے بعد داخلہ کی تکمیل عمل میں آئے گی توثیق نہ ہونے کی صورت میں ادارہ آپ کا نام خارج کر دے گا اور دستاویز کے فرضی پائے جانے کی صورت میں قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
- جدید داخلہ کے لئے منتخب ہونے کے بعد تمام طلبہ کے لئے نگر پالیکا یا نگر پنچایت سے جاری کردہ تاریخ پیدائش کا
سرٹیفکٹ ، آدھار کارڈ، ووٹر آئی کارڈ یا پاسپورٹ کی فوٹو کاپی فارم داخلہ کے ساتھ جمع کر نالازمی ہو گا۔ - سرحدی صوبوں مثال آسام، بنگال، تری پورہ ، ناگالینڈ ، میگھالیہ، سکم، میزورم، منی پور، نیپال اور کشمیر وغیرہ کے امیدواروں کو تصدیق نامہ وطنیت ( ایفیڈ یوٹ Affidavit ) پیش کرنا ضروری ہوگا۔ اس کے بغیر داخلہ فارم نہیں دیا جائے گا اور تمام کار روائی روک دی جائے گی ، واضح رہے کہ مذکورہ تصدیق ناموں کی اصل کاپی وصول کی جائے گی جو ناقابل واپسی ہوگی۔ فوٹو کاپی قبول نہ ہوگی اور اس سلسہ میں کوئی مہلت نہیں دی جائے گی اس لئے مذکورہ علاقوں سے متعلق داخلہ کے امیدوار طلبہ مذکورہ تصدیقات اپنے ہمراہ لائیں ۔ بطور خاص کشمیر کے طلبہ مقامی پولیس اسٹیشن کے ذریعہ جاری کردہ نئے ویری فکیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے پابند ہوں گے، اصل اور فوٹو کاپی دونوں پیش کریں۔
- بنگال و آسام کے طلبہ فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے ذریعے جاری کردہ تصدیق نامہ وطنیت کی اصل کاپی پیش کرنے کے پابند ہوں گے۔ نوٹیری یا نگر پنچایت کا تصدیق نامہ قابل قبول نہ ہوگا۔
- بنگال، آسام، کشمیر کے علاوہ باقی سرحدی علاقوں سے تعلق رکھنے والوں کیلئے تصدیق نامہ وطنیت میں جوڈیشنل مجسٹریٹ کی جاری کردہ تصدیق شہریت یا ہندوستانی پاسپورٹ کی مصدقہ فوٹو اسٹیٹ کاپی پیش کرنا لازم ہوگا۔ اصل کا پی دیکھنے کیلئے طلب کی جاسکتی ہے، اس لیے اصل کاپی بھی ہمراہ لائیں ، اس میں مہلت نہیں دی جائے گی۔
- منتخب شدہ طالب علم کے لئے اپنے سر پرست کا ضمانت نامہ یا سر پرست نامہ منسلک کرنا لازمی ہوگا، اس لئے داخلہ کے امید وار طلبہ سرپرست نامہ اپنے ہمراہ لے کر آئیں۔
- داخلہ کے لئے منتخب شدہ طلبہ کے لئے فارم داخلہ کے ساتھ سابقہ مدرسہ کا تعلیمی اخلاقی تصدیق نامہ نیز نمبرات پرمشتمل مارک شیٹ پیش کرنا ضروری ہوگا۔
- سرحدی طلبہ کو تمام تر لازمی تصدیقات وطنیت و متعلقہ کا غذات فارم داخلہ کے ساتھ ہی جمع کرنے ہوں گے۔ اس سلسلے میں کوئی مہلت نہیں دی جائے گی۔ لہذا داخلہ کے امید وار طلبہ تمام تر تصدیقات اپنے ساتھ ہی لے کر آئیں۔