جامعہ دار العلوم حقانیہ داخلہ 2024 کا طریقہ کار

تعلیمی سال ۱۴۴۵-۱۴۴۶ مطابق 2024-2025

دورہ حدیث

داخلہ فارم 11 شوال مطابق 21 اپریل بروز اتوار اور 12 شوال مطابق 22 اپریل بروز پیر صبح کے وقت فارم وصول کیا جائے گا۔ اور اسی دن ظہر کو داخلہ امتحان ہوگا۔

اولی ، ثانیہ ، ثالثہ ، اور موقوف علیہ

مورخہ 13 شوال مطابق 23 اپریل بروز منگل صبح کے وقت فارم وصول کیا جائے گا۔ اور اسی دن ظہر کو داخلہ امتحان ہوگا۔

درجہ متوسطہ میں وہ طلباء داخلہ لے سکتے ہیں جو ساتویں جماعت پاس ہوں۔

درجہ رابعہ ، خامسہ ، سادسہ ، تکمیل

مورخہ 14 شوال مطابق 24 اپریل بروز بدھ صبح کے وقت فارم وصول کیا جائے گا۔ اور اسی دن ظہر کو داخلہ امتحان ہوگا۔

درجہ تمہیدیہ معہد اللغۃ العربیۃ

بروز ہفتہ 10 شوال مطابق 20 اپریل کو ہوگا۔

درجہ تمہیدیہ معہد اللغۃ العربیہ کیلئے عمر کی حد 18 سال یا اس سے کم ۔ ناظرہ و قرآن تجوید کے ساتھ پڑھا ہو، نیز حافظ قرآن کو ترجیح دی جائے گی۔

تجوید للحفاظ ، تجوید للعلماء

بروز ہفتہ 17 شوال مطابق 27 اپریل کو ہوگا۔

تخصص فی الحدیث، تخصص فی الدعوۃ و العقیدۃ، تخصص فی التفسیر و علومہ، تخصص فی اللغہ العربیہ، تجوید

بروز جمعرات 15 شوال مطابق 25 اپریل کو ہوگا۔

تخصص فی التفسیر و علومہ کے لیے شہادۃ العالمیہ ( کم ازکم 70 فیصد نمبرات)، کم از کم میٹرک یا اس کے مساوی استعداد ( انگریزی، اردو)، تفسیر و علوم تفسیر سے اچھی مناسبت کا ہونا ضروری ہے، تجوید کی اچھی استعداد والے کو ترجیح دی جائے گی۔

تخصص فی التفسیر و علومہ کے لیے شہادۃ العالمیہ ( کم ازکم 70 فیصد نمبرات)، کم از کم میٹرک یا اس کے مساوی استعداد ( انگریزی، اردو)، علم کلام  سے اچھی مناسبت کا ہونا ضروری ہے، تجوید کی اچھی استعداد والے کو ترجیح دی جائے گی۔

نوٹ: تخصص فی الحدیث کا دورانیہ دو سال کا ہوگا۔

تخصص فی الفقہ والافتاء

بروز بدھ 14 شوال مطابق 24 اپریل  صبح 9 بجے کو ہوگا۔

نوٹ: تخصص فی الفقہ کا دورانیہ دو سال کا ہوگا۔

شعبہ حفظ

ٹیسٹ اور انٹرویو 11، 12 شوال مطابق 21، 22 اپریل بروز اتوار پیر صبح 9:00 کو دارالعلوم حقانیہ میں ہوگا۔

صرف وہ امید وار درخواست دیں جو قرآن ناظرہ سے پڑھ چکے ہوں۔ عمر ۱۳ سال سے متجاوز نہ ہو۔ دو پارے پہلے سے یاد کرنے والوں کو ترجیح دی جائے گی ۔

 قدیم طلباء کرام

تمام درجات کے قدیم طلبہ 10 شوال مطابق 20 اپریل 2024 کو حاضری یقینی بنائیں۔

تمام قدیم طلباء کرام کا داخلہ رجسٹریشن کارڈ پر ہوگا لہذا قدیم طلباء اپنے ساتھ رجسٹریشن کارڈ ضرور لائیں۔

قدیم طلباء کیلئے جو تاریخ مقرر کی گئی ہے وہ حتمی ہے، مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی طالبعلم کو داخلہ نہیں ملے گا۔

نوٹ : داخلہ کے خواہشمند طلباء کے لئے نادرا شناختی کارڈ کا ہونا لازمی ہے اور جو امیدواران نابالغ ہیں وہ اپنے والد صاحب کا نادرا شناختی کارڈ ضرور لائیں اور ساتھ تین عدد پاسپورٹ سائز رنگین تصاویر بھی ضروری ہیں۔

ہر درجہ میں داخلہ کے لئے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحتانی درجات کے اصلی سندات کا برائے معائنہ دکھانا لازمی ہے اور ساتھ ان ہی اسناد کے دوعدد فوٹوسٹیٹ بھی لانا ضروری ہے۔

درس نظامی شعبہ بنات

تمام قدیم طالبات (خاصہ سال اول تا عالمیہ سال دوم) بروز ہفتہ 10 شوال بمطابق 20 اپریل عالمیہ سال دوم۔
تمام جدید طالبات (عالمیہ سال دوم) بروز اتوار 11 شوال بمطابق 21 اپریل، بروز پیر 12 شوال بمطابق 22 اپریل۔
خاصہ سال اول، خاصہ سال دوم عالمیہ سال اول بروز منگل 13 شوال بمطابق 23 اپریل۔
عالیہ سال اول، عالیہ سال دوم بروز بدھ 14 شوال بمطابق 24 اپریل۔

جو غیر ملکی طلباء جامعہ میں داخلہ کے خواہشمند ہوں وہ پاکستانی ویزہ اور دیگر ضروری دستاویزات اپنے ساتھ ضرور لائیں۔

نئے تعلیمی سال کا باضابطہ آغاز ان شاء اللہ 18  شوال ۱۴۴۵ھ بمطابق 28 اپریل 2024 بروز اتوار ہوگا۔

شیئر کریں

رائے

فہرست

اپڈیٹ شدہ

اشتراک کریں

سبسکرائب کریں

نئے اپڈیٹس بارے معلومات حاصل کریں۔ اپنا ای میل ایڈریس درج کریں اور سبسکرائب بٹن دبائیں۔ شکریہ

سوشل میڈیا

مشہور مدارس