پراچہ جامعہ اسلامیہ انجرا داخلہ 2024

پراچہ جامعہ اسلامیہ انجرا، تحصیل جنڈ ، ضلع اٹک
اعلان داخلہ 2024/1445

قدیم طلبہ

قدیم طلباء 21 اپریل 2024  بروز اتوار شام تک داخلہ پرچی وصول کرلیں ورنہ داخلہ فارم فیس 500 روپے جمع کرا کے داخلہ کی کارروائی سے گزرنا پڑے گا۔

شعبہ تخصص فی الافتاء (دو سالہ کورس )
دورہ حدیث میں کم از کم 55 فیصد نمبر لیے ہوں۔
ممتاز امید وارکو ترجیح دی جائے گی۔
سابقہ تمام اسناد کی مصدقہ نقول ہمراہ لائیں۔

شعبہ كتب (درس نظامی)

درجہ اولی
متوسطہ یا مڈل کا اصل سرٹیفیکیٹ
عمر زیادہ سے زیادہ 18 سال ہو ۔
امیدوار مڈل کے نصاب سے ٹیسٹ اور انٹرویو کی تیاری کرکے آئیں۔

درجہ ثانیہ تا دورہ حدیث
گذشتہ درجہ میں کم کم جید تقدیر میں 330 نمبر کے ساتھ پاس ہو۔
درجہ ثالثہ میں داخلہ کے لیے ثانیہ میں تقدیر ممتاز سے کم نہ ہو۔

شعبہ معهد اللغۃ العربيۃ الصف التمہیدی
متوسطہ یا مڈل کا اصل سرٹیفکیٹ ۔ عمر 18 سال سے زائد نہ ہو۔ حافظ قرآن امیدوار کوترجیح دی جائے گی۔
نوٹ: شعبہ معہد میں جدید داخلہ صرف تمہیدی، الصف الرابع، الخامس، السادس میں ہوگا۔

شعبہ تجوید (ایک سالہ کورس)
امیدوار نے وفاق کے تحت حفظ کا امتحان دیا ہو۔
منزل پختہ ہو۔
عمر 15 سال سے کم اور 18 سال سے زائدہ نہ ہو۔

شعبہ حفظ
ناظرہ قرآن کریم پڑھنا آتا ہو۔ عمر 10 سال سے کم اور 13 سال سے زائد نہ ہو۔ پرائمری کی تعلیمی صلاحیت ہو۔

كليۃ الدراسات الاسلامیہ دینی تعلیم کے ساتھ کلاس ششم سے گریجویشن تک عصری تعلیم

کلاس ششم
پرائمری پاس سکول کے سرٹیفکیٹ پر کاؤنٹر سائن ہونا لازمی ہے۔ اصل فارم ب ہمراہ لانا ضروری ہے۔ عمر 14 سال سے زائد نہ ہو۔
امیدوار پرائمری نصاب (اردو ، ریاض، انگریزی ) کی تیاری کر کے آئے۔

ثالثہ عصری 11th
میٹرک پاس + ثانیہ (ممتاز) اصل فارم ب / شناختی کارڈ
حافظ قرآن کو ترجیح دی جائے گی۔

اولی عصری 9th
مڈل پاس + اولی (ممتاز) اصل فارم ب / شناختی کارڈ
حافظ قرآن کو ترجیح دی جائے گی۔

عمومی شرائط
کسی بھی درجہ میں داخلہ کے امیدوار کوقرآن کریم صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھنا آتا ہو۔
سابقہ درجہ کا تصدیق نامہ یا کشف الدرجات ہمراہ لانا لازمی ہے۔
اپنا اصل شناختی کارڈ ، فارم ب یا برتھ سرٹیفکیٹ مع دو عدد فوٹو کاپی ضرور ہمراہ لائیں۔
تمام طلباء دو عدد پاسپورٹ سائز موجودہ تصاویر ہمراہ لائیں۔
داخلہ کے امید وار سفید یونیفارم (لباس ٹوپی ) ضرور ہمراہ لائیں۔
صرف وفاق کی ترتیب سے پڑھنے والے طلباء داخلہ کے لیے رجوع کریں البتہ درجہ سابعہ، دورہ حدیث میں تحریری و تقریری جائزہ میں کامیابی کی بنیاد پر غیر وفاقی طلباء کو داخلہ مل سکتا ہے۔
عصری امتحانات اپنے علاقے میں جاکر دینے کی قطعا اجازت نہیں ہوگی۔

وفاق المدارس العربیہ کے امتحان میں ملکی پوزیشن لینے والے جامعہ کے طلباء کو 35 ہزار روپے تک اور صوبائی پوزیشن لینے والوں کو 20 ہزار روپے تک انعام دیا جائے گا ۔
نیز 95 فیصد اور 90 فیصد نمبر لینے والے تمام طلباء ( قدیم و جدید ) کو بھی نقد انعامات دیے جائیں گے۔

پراچہ جامعہ اسلامیہ انجرا، تحصیل جنڈ، اٹک، پنجاب

رابطہ نمبرز

0300-8327383 / 0345-9587094 / 0323-5013201

شیئر کریں

رائے

فہرست

اپڈیٹ شدہ

اشتراک کریں

سبسکرائب کریں

نئے اپڈیٹس بارے معلومات حاصل کریں۔ اپنا ای میل ایڈریس درج کریں اور سبسکرائب بٹن دبائیں۔ شکریہ

سوشل میڈیا

مشہور مدارس