وفاق المدارس اعلان داخلہ برائے سالانہ امتحانات 2023

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات کیلئے داخلوں کا آغاز ہر سال "یکم ربیع الاول” سے ہوتا ہے۔

اس سال بنین کے ثانویہ خاصہ اول (درجہ ثالثہ) کے امتحان کا اضافہ ہونے جارہا ہے۔۔۔اس حوالہ سے مرکزی دفتر ملتان سے سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں چھ پرچوں کی ترتیب بھی واضح کی گئی ہے۔

سالانہ امتحان کے حوالہ سے مرکزی دفتر وفاق المدارس ملتان سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔  نیز مجلس عاملہ کے فیصلے کی روشنی میں داخلے اور فیسوں کے حوالہ سے بھی اہم اعلان ہے۔

امسال یکم تا بیس ربیع الاول تک جہاں سنگل فیس کے ساتھ داخلے ہونگے وہیں یکم تا پندرہ جمادی الاولی تک چار گنا فیس کے ساتھ اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے نئے مدارس کے الحاق حسب سابق یکم شوال سے تیس ربیع الاول تک ہوتے ہیں۔۔۔نئے ملحق مدارس کے طلباء و طالبات کو سالانہ امتحان کی سہولت بھی دی جاتی ہے۔ اس حوالہ سے جن مدارس کے الحاق کا پراسس مکمل ہوگیا ہو تو وہ بھی اپنے داخلے دفتر وفاق کو ارسال کرسکتے ہیں۔

درجہ تحفیظ کے علاوہ تمام درجات کے داخلے آن لائن ہونگے۔ آن لائن کا طریقہ کار حسب سابق ہے۔ مزید رہنمائی کیلئے وفاق المدارس کی آفیشل ویب سائٹ  کا وزٹ کریں

مرکزی دفتر سے جاری کردہ اہم اعلان

 ہدایات برائے آن لائن داخلہ درجہ کتب 

سال 1445ھ میں درجہ حفظ اور رجسٹریشن درجہ اولیٰ کا داخلہ حسب سابق مروجہ داخلہ فارم پر ہو گا۔ ان کے علاوہ تمام درجات کا داخلہ آن لائن ہو گا۔

صرف درجہ عالیہ سال اول بنین، متوسطہ، خاصہ اول بنات، دراسات اول، تجوید للحفاظ، تجوید للحافظات کے آن لائن داخلہ کی فہرست دفتر وفاق کو بھیجیں۔

متوسطہ اور خاصہ اول بنات کی فہرست کے ساتھ فارم ب یا شناختی کارڈ کی کاپی لف کریں۔

تجوید للحفاظ وتجوید للحافظات کی فہرست کے ساتھ درجہ تحفیظ القرآن الکریم کی سند(وفاق) کی کاپی لف کرنا ضروری ہے۔

عالیہ سال اول بنین، متوسطہ، دراسات اول، تجوید للحفاظ کے طلبہ کی تصاویر اپ لوڈ کریں۔ نیز ان درجات کی فہرست کے ساتھ طلبہ کی تازہ تصاویر (پاسپورٹ سائز) لف کریں (طالبات کی تصویر ممنوع ہے)۔

”چالان فارم برائے وصولی فیس“ کا پرنٹ نکال کر،آن لائن داخلہ کے علاوہ دیگر درجات کی رقم بھی اس میں درج کریں اور مجموعی رقم بینک میں جمع کروائیں۔

فیس کا ثبوت آن لائن ضرور اٹیچ کر یں۔

چالان فارم اور اصل بینک سلپ دفتر وفاق کو بھیجیں، بینک سلپ پر مدرسہ کا الحاق نمبر لکھنا ضروری ہے۔

چالان فارم اور بینک سلپ کی کاپی اپنے پاس بھی محفوظ رکھیں۔

اگر فیس کی رقم بذریعہ موبائل ایپ ٹرانسفر کرنی ہو تو اس امر کو ملحوظ رکھنا چاہیے کہ جس بینک اکاؤنٹ کی موبائل ایپ یا موبائل اکاؤنٹ کی اپلیکشن سے رقم ٹرانسفر کریں اس کی رسید پر تاریخ، ٹرانزیکشن نمبر، وصول کنندہ بینک کا نام، اس کا اکاؤنٹ نمبر اور مدرسہ کا الحاق نمبر لکھیں۔

اگرآن لائن داخلہ سنگل فیس کی تاریخ میں جمع کریں تو بینک میں فیس بھی سنگل فیس کی تاریخ میں جمع کروائیں۔ اگر آن لائن داخلہ سنگل فیس میں اور فیس ڈبل فیس کی تاریخ میں جمع کی ہو گی تو ڈبل فیس لاگو ہو گی۔اسی طرح دیگر مراحل میں بھی ہو گا۔

رفع درجات کاامتحان دینے کی صورت میں سابقہ سند اور کشف الدرجات دفتر وفاق کو جمع کروائیں، بصورت دیگر رفع درجات کا نتیجہ روک د یا جائے گا۔
وفاق کا مالیاتی سال یکم محرم الحرام سے اختتام ذوالحجہ تک ہے۔

نوٹ:- ہر سال مدرسہ/جامعہ کی سالانہ فیس اور ماہنامہ وفاق کی فیس ادا کرنا لازم ہے۔

شیئر کریں

رائے

فہرست

اپڈیٹ شدہ

اشتراک کریں

سبسکرائب کریں

نئے اپڈیٹس بارے معلومات حاصل کریں۔ اپنا ای میل ایڈریس درج کریں اور سبسکرائب بٹن دبائیں۔ شکریہ

سوشل میڈیا

مشہور مدارس