وفاق المدارس نتائج 2024 کا اعلان کردیا گیا

وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1445ھ مطابق 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

نتائج کا اعلان وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ اور ناظم اعلیٰ وفاق شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے 28 شعبان المعظم 1445ھ مطابق 10 مارچ 2024ء بروزاتوار جامعہ دارالعلوم کراچی میں کیا۔
سالانہ امتحانات میں طلبہ و طالبات کی تعداد مجموعی طورپر پانچ لاکھ ترانوے ہزار پانچ سو باسٹھ (5,93,562) تھی، جن میں سے پانچ لاکھ انہتر ہزار بیاسی (5,69,082) نے شرکت کی۔ چار لاکھ چھیاسٹھ ہزار چھ سو تئیس (4,66,623) پاس ہوئے اور ایک لاکھ دو ہزار چار سو انسٹھ (1,02,459) نا کام ہوئے۔مجموعی نتیجہ 82 فیصد رہا۔ درجات کتب میں ملکی سطح پر اول، دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے نام یہ ہیں:
طلبہ میں سے درجہ عالمیہ سال دوم (ایم اے پارٹ2) میں جامعہ الٰہیہ لیاقت آباد کراچی کے محمد سحبان نے ملکی سطح پر اول پوزیشن، جامعہ دارالعلوم کراچی کے سید منیب الرحمن نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ صدیق اکبر ملتان کے محمد ابراہیم اورجامعہ بیت السلام چکوال کے عمار معیز نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ عالمیہ سال اول(ایم اے پارٹ1) میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے محب اللہ نے اول پوزیشن،جامعہ آس اکیڈمی لاہور کے شاہد خان نے دوم پوزیشن جبکہ جامعۃ الصفہ سعید آباد کراچی کے احمد اورجامعہ فاروقیہ حاجی آباد دیر کے محمد سلیمان نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ عالیہ سال دوم(بی اے پارٹ2) میں جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے حق نوازنے اول پوزیشن، جا معہ دارالعلوم کراچی کے عبدالرؤف نے دوم پوزیشن اورجامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے سید عمر علی نے سوم پوزیشن حاصل کی۔عالیہ سال اول (بی اے پارٹ 1)میں جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے عواد طارق نے اول پوزیشن، جامعہ بیت السلام چکوال کے یاسر محمد نے دوم پوزیشن جبکہ جامعۃ العلوم الاسلامیہ الفریدیہ اسلام آباد کے حذیفہ محمد نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ درجہ ثانویہ خاصہ سال دوم (ایف اے پارٹ2)میں جا معہ بیت السلام چکوال کے محمد داؤد نے اول پوزیشن،جامعہ دارالعلوم کراچی کے عبدالصبور نے دوم پوزیشن اور جامعہ بیت السلام چکوال کے محمد طاہر خان نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ ثانویہ خاصہ سال اول(ایف اے پارٹ1)میں جامعۃ الزیتون نیلے پیر ایبٹ آباد کے نور نواب نے اول پوزیشن،جامعہ بیت السلام کراچی کے شاکر اللہ نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ بیت السلام کراچی کے محمد شمائل بن کامران اور جامعہ بیت السلام چکوال کے عبدالرحمان نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
درجہ ثانویہ عامہ (میٹرک) میں جامعہ بیت السلام چکوال کے نصیب اللہ نے اول پوزیشن،جامعہ بیت السلام کراچی کے حضرت علی نے دوم پوزیشن اورجامعہ بیت السلام چکوال کے محمد عمیر نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
درجہ متوسطہ(مڈل)میں جامعہ دارالعلوم مدنیہ بہاولپورکے علی رضا نے اول پوزیشن، جامعہ ابوہریرہ میلسی وہاڑی کے محمد طلحہ نثار نے دوم پوزیشن اورجامعہ اسلامیہ مفتاح العلوم فیض آباد پشین کے حسین احمد نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
دراسات دینیہ سال دوم میں جامعہ معہد الفقیرالاسلامی جھنگ کے محمد بلال نے اول پوزیشن، مدرسہ ابوہریرہ قصبہ گورمانی کوٹ ادو مظفر گڑھ کے توفیق احمد نے دوم پوزیشن اور دارالعلوم اسلامیہ سنٹرل جیل راولپنڈی کے واجد حسین نے سوم پوزیشن حاصل کی۔دراسات دینیہ سال اول میں مدرسہ اصحاب صفہ خوئیداد خیل لکی مروت کے وحید اللہ نے اول پوزیشن، مدرسہ اصحاب صفہ خوئیداد خیل لکی مروت کے ثناء اللہ نے دوم پوزیشن اورمدرسہ سراج العلوم مینگورہ سوات کے محمد عامر نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
تجوید للعلماء میں مدرسہ انوارالعلوم گڑنگہ بالا پشاور کے وقاص احمدنے اول پوزیشن، مدرسہ سلمان فارسی صوت القرآن ڈیرہ غازیخان کے عبدالباسط نے دوم پوزیشن اورجامعہ عثمانیہ پشاور کے ہمایون خان نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
تجوید للحفاظ میں جامعہ دارالعلوم مدنیہ بہاولپور کے محبوب احمد نے اول پوزیشن،جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ کامران بلاک لاہور کے صغیر احمد اورمدرسہ عربیہ تبلیغی مرکز لیہ کے محمد احسن نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ اشرف المدارس لیہ کے محمد سمیع اللہ اور جامعہ اشرف المدارس راکھ میرن ڈیرہ اسماعیل خان کے انعام اللہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح طالبات میں سے درجہ عالمیہ سال دوم میں جامعہ خدیجۃ الکبریٰ محمد علی سوسائٹی کراچی کی رملہ سلمان اور جامعہ فاطمۃ الزہراء کنڈیارو نوشہروفیروز کی فاطمہ محمد حنیف نے ملکی سطح پر اول پوزیشن، جامعہ عثمانیہ پشاورکی میمونہ گلالئی نے دوم پوزیشن اور مدرسہ انوارالصحابیات رئیل کوٹیجز لاہورکی ام کلثوم نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ درجہ عالمیہ سال اول میں مرکز فہم الدین ڈیفنس کراچی کی حسنیٰ اورجامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی صدف نور نے اول پوزیشن، جامعہ خدیجۃ الکبریٰ محمد علی سوسائٹی کراچی مریم نے دوم پوزیشن اورجامعہ عربیہ شمس نور للبنات لطیف آباد حیدر آباد کی عائشہ اقبال نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ عالیہ دوم بنات میں معہد الخلیل الاسلامی بہادر آباد کراچی کی نور الہدیٰ نے اول پوزیشن، جامعہ دارالعلوم کراچی کی حرا ناز نے دو م پوزیشن جبکہ جامعہ نور القرآن والحدیث ایبٹ آباد کی عفیفہ بی بی نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ عالیہ سال اول بنات میں جامعہ فاطمۃ الزہراء الاسلامیہ للبنات سفید ڈھیری پشاور کی سارہ اشفاق نے اول پوزیشن، جامعہ رحیمیہ حسینیہ کلور کوٹ بھکر کی عائشہ راؤ نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی ثناء جان، مدرسہ دارالبشائر للبنات بروہی گوٹھ کراچی کی حمنہ اورجامعہ دارالتقویٰ لاہور کی عافیہ شعیب نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
درجہ خاصہ سال دوم بنات میں جامعہ فاطمۃ الزہراء للبنات نوتھیہ جدید پشاور کی سمیہ نے ملکی سطح پر اول پوزیشن،جامعہ فاطمۃ الزہراء للبنات نوتھیہ جدید پشاور کی شمائلہ نے دوم پوزیشن جبکہ مدرسہ حفصہ للبنات بستی مٹھواں وہوا ڈیرہ غازیخان کی مقدس زہراء نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ خاصہ اول بنات میں جامعہ تعلیم القرآن والسنہ منظور کالونی کراچی کی رابعہ نے اول پوزیشن، مدرسہ تحسین القرآن لختی بانڈہ ہنگو کی آفراء فیض نے دوم پوزیشن جبکہ مرکز فہم الدین ڈیفنس کراچی کی ریحانہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ دراسات دینیہ سال دوم میں مدرسہ فاطمۃ الزہراء للبنات نواں شہر ایبٹ آبادکی فوزیہ بی بی نے اول پوزیشن،معہد الخلیل الاسلامی بہادرآباد کراچی کی لائبہ عامر نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ حفصہ للبنات تتلے عالی گوجرانوالہ کی اقصیٰ ناصر نے سوم پوزیشن حاصل کی۔دراسات دینیہ سال اول میں مدرسہ خدیجۃالکبریٰ للبنات غریب آباد کراچی کی کلثوم بی بی نے اول پوزیشن، جامعہ حمیرا عائشہ للبنات خانیوال کی نگینہ رمضان نے دوم پوزیشن اور جا معہ ام شریک للبنات نارتھ ناظم آباد کراچی کی حدیقہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
تجوید للعالمات میں جامعہ سیدہ میمونہ للبنات کلابٹ صوابی کی شعوانہ ذکین نے اول پوزیشن، جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات سمبٹ چم مٹہ سوات کی صدف نورنے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ عمر ابن الخطاب للبنات سردار کالونی پشاور کی ثانیہ اور جامعہ سیدہ میمونہ للبنات کلابٹ صوابی کی امامہ گل نے سوم پوزیشن حاصل کی۔تجوید للحافظات میں مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات شاہ ڈھیر اٹک کی فرحت بی بی نے اول پوزیشن، مدرسہ اصحاب صفہ خانپور بگا شیرمظفر گڑھ کی مریم مومل اور رباب اعجاز نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ ابو ہریرہ للبنات مچن خیل لکی مروت کی مہوش گل نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
صوبائی پوزیشنیں اور تفصیلی نتائج وفاق کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔
صدر وفاق اورناظم اعلیٰ وفاق نے نتائج کو شاندار قرار دیتے ہوئے کامیاب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات اور خا ص طور پرنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے مدارس و جامعات اور طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی اور ان کی مزید ترقی اور کامیابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے اس موقع پر دفتر وفاق المدارس کے جملہ کارکنان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شبانہ روز محنت کے ساتھ امتحانات کے پر وقار انعقاد اور انتہائی محنت وجانفشانی کے ساتھ مختصر ترین وقت میں شفاف نتائج کی تیاری پر خراج تحسین پیش کیا۔

جاری کردہ
میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان

اپنا نتیجہ یہاں دیکھیں

نتائج صرف ویب سائٹ پر معلوم کیے جاسکتے ہیں۔ موبائل پر یا مسیج کے ذریعے معلوم نہیں کیا جاسکتا۔

 

شیئر کریں

رائے

فہرست

اپڈیٹ شدہ

اشتراک کریں

سبسکرائب کریں

نئے اپڈیٹس بارے معلومات حاصل کریں۔ اپنا ای میل ایڈریس درج کریں اور سبسکرائب بٹن دبائیں۔ شکریہ

سوشل میڈیا

مشہور مدارس