وفاق المدارس العربیہ پاکستان – امتحانی کمیٹی کے اہم فیصلے

1. آئندہ وفاق کا امتحان دو مرحلوں میں ہوگا۔ خاصہ تک پہلے ہفتے میں، فوقانی درجات کا اگلے ہفتے میں ہوگا۔

2. ثالثہ کا امتحان وفاق لے گا۔

3. آئندہ سال سے داخلہ آن لائن شروع كيا جائے گا۔

4. تحتانی درجات کے پرچہ جات کا دورانیہ تین گھنٹے ہوگا

5. فوقانی درجات کے امتحان کا دورانیہ ساڑھے تین گھنٹے ہوگا

6. پرچہ نو بجے شروع ہوگا
7. ضمنی امتحانات کے داخلے 10 شوال تک ہوں گے۔

8. ضمنی امتحان 29 شوال سے ہوگا۔

9. نظر ثانی کی درخواستیں 10 شوال تک موصول کی جائیں گی۔

10. قدیم فاضلات کے امتحان کا سلسلہ 1444 سے ختم هوجائے گا
11. حفظ کے امتحان 7 تا 16 فروری ہوگا

12. حفظ کا امتحان دو دفعہ ہوگا۔ دوسرا امتحان ذو الحجہ میں ہوگا

13. حفظ کے امتحان میں نمبرات کی تقسیم:
پختگی کے ساٹھ، تیس نمبر حاصل کرنا ضروری

تجوید کے تیس نمبر، جن مین بارہ نمبر حاصل کرنا ضروری

مسائل کے دس نمبر: مسائل، نماز حنفی، اور تعلیم الاسلام کے حصہ اول سے ہوں گے۔

14. ہر فن کی ہر کتاب پڑھانے کے متعلق حضرت رہنما اصول بتائیں گے، ان کے مطابق تدریس کریں۔

15. وفاق کے ہر پرچہ کا پیٹرن پیپر تیار کیا جائے گا۔

16. وفاق مکاتب کے الحاق کا نظام لا رہا ہے۔

15 مارچ 2022

شیئر کریں

رائے

فہرست

اپڈیٹ شدہ

اشتراک کریں

سبسکرائب کریں

نئے اپڈیٹس بارے معلومات حاصل کریں۔ اپنا ای میل ایڈریس درج کریں اور سبسکرائب بٹن دبائیں۔ شکریہ

سوشل میڈیا

مشہور مدارس