ضمنی امتحان درجہ کتب 1444ھ مطابق 2023ء
ضمنی امتحان کے داخلے 10 شوال المکرم 1444 ھ تک وصول کیے جائیں گے۔
ضمنی امتحانات کی تاریخ درج ذیل ہے: روزانہ دو پرچے ( صبح، شام ) ہوں گے۔
بروز ہفتہ 29 شوال المکرم 1444ھ مطابق 20 مئی 2023
بروز اتوار یکم ذیقعدہ 1444ھ مطابق 21 مئی 2023 ء
بروز پیر 2 ذیقعدہ 1444ھ مطابق 22 مئی 2023ء۔
درجہ حفظ کا ضمنی امتحان
حفظ کے سالانہ امتحان میں غیر حاضر رہنے والے یا راسب ہونے والے طلبہ وطالبات حفظ کے ضمنی امتحان میں شرکت کر سکتے ہیں۔ نیز ایسے طلبہ وطالبات جنہوں نے سالانہ امتحان کے داخلے تک حفظ مکمل نہیں کیا تھا اور اب رمضان المبارک تک حفظ مکمل کر لیا ہے ، ان کے داخلہ فارم بھی اس امتحان کے لیے بھجوائے جاسکتے ہیں۔
امسال 1444ھ میں درجہ حفظ کے دوسرے امتحان کا داخلہ 10 ذیقعدہ 1444ھ تک وصول کیا جائے گا اور امتحان یکم ذوالحجہ 1444 ھ کو ہو گا۔